QR codeQR code

ترک وزیر خارجہ کابہت جلد گلگت بلتستان کے دورے کا اعلان

ترک وزیر خارجہ نے خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے پویلین کا دورہ کیا

9 Apr 2018 گھنٹہ 22:09

ترک وزیر خارجہ کوسولگو میولط اس سال ترکی کے وزیر معیشت کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے


ترک وزیر خارجہ کوسولگو میولط نے پاکستان کے ساتھ سیاحتی وفود کے تبادلوں و رابطوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سال ترکی کے وزیر معیشت کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

ہسٹوریکس کانگریس اور نمائش میں شرکت کے لیے انٹیلیا ترکی کا دورہ کرنے والے گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

ترک وزیر خارجہ نے خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے پویلین کا دورہ کیا اور اعلی سطحی وفد سے باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

وفد نے اینٹیل کے گورنر منیر کیرالوگلو، انٹیلیاء کے میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر مینڈیریز مھمت تیوفیق ٹورل،اینٹیلاء کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ارکان متلو ٹرکش ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن کے صدر فیروز باغلکایاء سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ہسٹوریکس 2018 میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ 5 سے 8 اپریل تک منعقدہ ہسٹوریکس کانگریس اور نمائش میں دنیا بھر سے 4000 مندوبین نے شرکت کی۔

 


خبر کا کوڈ: 323647

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/323647/ترک-وزیر-خارجہ-کابہت-جلد-گلگت-بلتستان-کے-دورے-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com