امریکہ: شہر راکفورڈ میں ایک بس میں فائرنگ

امریکہ میں آدھی کے قریب آبادی کے پاس مختلف طرح کے ہتھیار موجود ہیں۔
امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر راکفورڈ میں ایک بس میں فائرنگ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
تاریخ شائع کریں : يکشنبه ۱۹ فروردين ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۳۰
موضوع نمبر: 323382
 
امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر راکفورڈ میں ایک بس میں فائرنگ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق راکفوڈ سٹی میں ایک شخص نے بس میں سوار دوسرے مسافروں پرگولیاں چلادیں جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

سٹی پولیس چیف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

واقعے کی وجوہات کے بارے میں بھی پولیس نے تاحال کچھ نہیں بتایا۔امریکہ میں ہر سال ہزاروں لوگ فائرنگ کے واقعات میں مارے جاتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں آدھی کے قریب آبادی کے پاس مختلف طرح کے ہتھیار موجود ہیں۔
Share/Save/Bookmark