QR codeQR code

کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں: پاکستان

بھارت کو کشمیر میں اپنی بربریت روکنی ہوگی:ملیحہ لودھی

8 Apr 2018 گھنٹہ 3:50

کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہے، بھارت کو اپنی بربریت روکنی ہوگی:ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں اور بھارت کو کشمیر میں اپنی بربریت روکنی ہوگی۔

نیویارک کے پاکستان ہاؤس میں منعقد یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہے، بھارت کو اپنی بربریت روکنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور جنازوں تک پر فائرنگ کرتا ہے، اسے یہ سب روکنا پڑے گا اور اب تبدیلی ضرور آئے گی کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، ہم کشمیری عوام کے بھی سفارتکار ہیں، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات کی اور انہیں لائن آف کنٹرول پربھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 323266

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/323266/کشمیریوں-کو-ان-کے-حقوق-ملنے-چاہئیں-پاکستان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com