تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 18:48
خبر کا کوڈ : 320309

ناتجربہ کار سعودی حکمران خطے میں بدامنی کے حقیقی عامل ہیں

عالمی اداروں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر پرامن قرار دیا اور آج ایران کا پرامن جوہری پروگرام بہترین طریقے سے جاری ہے
ایران ایک پرامن ملک ہے اور اس نے آج کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی ہے اور ایران نے ہمیشہ علاقے کے ملکوں کے درمیان امن و محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے
ناتجربہ کار  سعودی حکمران خطے میں بدامنی کے حقیقی عامل ہیں
سعودی عرب کے ناتجربہ کار حکمران خطے میں بدامنی کے حقیقی عامل ہیں اور اس وقت علاقے میں جتنی بھی بدامنی ہے اس کے پیچھے ریاض کا ہاتھ کارفرما ہے۔

تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف تجزیہ نگار صفدر رضا سعودی عرب کے ناتجربہ کار ولی عہد محمد بن سلمان کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے ایٹم بم بنایا تو سعودی عرب بھی ایٹم بم بنائے گا، کہا کہ جب سے محمد بن سلمان سعودی عرب کے ولی عہد منتخب ہوئے ہیں انہوں نے ہمیشہ غیر منطقی بیانات دینے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ان کے مخاصمانہ بیانات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور سعودی عرب کے ولی عہد کو اس قسم کے بیانات دینے سے پہلے ایران کے حوالے سے آئی اے ای اے کی طرف سے تہران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر مبنی متعدد رپورٹوں سے آگاہی ہونی چاہیے تھی۔

پاکستان کے سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار صفدر رضا نے کہا کہ ایران نے اپنے پرامن جوہری پروگرام کا کیس عالمی اداروں میں لڑا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے پرامن جوہری پروگرام کے کیس میں کامیابی حاصل ہوئی اور مربوط عالمی اداروں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر پرامن قرار دیا اور آج ایران کا پرامن جوہری پروگرام بہترین طریقے سے جاری ہے۔

سینیئر تجزیہ نگار اور مشرق وسطی کے امور کے ماہر صفدر رضا نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی اپنی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے ایٹم بم کی بات نہیں کی اور اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھا اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فتوی کے مطابق جوہری ہتھیاروں کا بنانا، اس کا استعمال اور ان کو رکھنا شرعی اعتبار سے جائز نہیں ہے آپ نے اس حوالے سے حرمت کا فتوی دیا ہے اور اس تناظر میں سعودی ولی عہد کا یہ بیان کہ اگر ایران نے ایٹم بم بنایا تو سعودی عرب بھی ایٹم بم بنائے کا ان کی ناتجربہ کاری کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان کے سینیئر تجزیہ کار صفدر رضا نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی جنگ کے دلدل میں پھس چکا ہے اور وہ گذشتہ تین برسوں سے یمن کی عوامی استقامت کے مقابلے میں مکمل طور پر پسپا ہوچکا ہے اور اس کو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ کیا کرے، اس لئے سعودی حکمران غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر رائے عامہ کی توجہ یمن سے منحرف کرنا چاہتے ہیں۔

صفدر رضا نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے برطانیہ کے دورے کے موقع پر یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے خلاف اس ملک کے عوام نے شدید احتجاج کیا یہاں تک کہ برطانیہ کے دارالعوام میں بھی یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے اور آج دنیا نے اس بات کو درک کرلیا ہے کہ سعودی عرب ایک جارح ملک ہے اور اس نے یمن کے عوام کو اپنے شدید جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار صفدر رضا نے کہا کہ سعودی عرب کے حکمرانوں کو اپنے ملک کے عوام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں اندرونی طور پر شدید خلفشار پیدا ہوچکا ہے اور سعودی شہزادے ریاض کی موجودہ حکومت کے خلاف کھل کر باتیں کررہے ہیں اور سعودی عرب میں سماجی ناانصافی کا مسئلہ اب عام ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان کے سینیئر تجزیہ نگار صفدر رضا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ناتجربہ کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کھل کر تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردوں کی بھر پور مالی مدد کرتے ہیں جبکہ سعودی عرب، عراق اور شام میں دہشت گردوں کو ملنے والی شکست کی وجہ سے بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے خفیہ روابط اب مکمل طور پر منظر عام پر آگے ہیں اور سعودی عرب اور اسرائیل کے وفود آزادانہ طور پر ملاقاتیں کرتے ہیں اور یہ امر مسلم امہ کے لئے باعث تشویش ہے۔

صفدر رضا نے آخر میں سعودی حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کے عوام کی فلاح و بہبوط کے لئے اقدامات کریں اور دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نے کہا کہ ایران ایک پرامن ملک ہے اور اس نے آج کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی ہے اور ایران نے ہمیشہ علاقے کے ملکوں کے درمیان امن و محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzz9wyak9xw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ