تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 18:39
خبر کا کوڈ : 320308

افغانستان: داعش کے لیے کام کرنے والی فرانسیسی خاتون گرفتار

خاتون صوبہ جاؤز جان سے گرفتار ہوئی، آپریشن میں 6 شدت پسند مارے گئے، افغان حکام
افغان حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرفتار کی جانے والی خاتون کی قومیت کی شناخت کس بنیاد پر کی گئی۔
افغانستان: داعش کے لیے کام کرنے والی فرانسیسی خاتون گرفتار
افغانستان میں داعش کیلیے برسر پیکار فرانسیسی خاتون جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق فرانسیسی خاتون کو شمالی صوبے جاؤزجان میں 2 روز قبل کی گئی فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع دارزاب میں افغان اسپیشل فورسز اور این ڈی ایس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فرانسیسی خاتون کے ساتھ داعش کے 5 افغان جنگجوؤں کوبھی گرفتار کیا گیا جبکہ افغان وزارت دفاع نے بھی فرانسیسی خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہاکہ اس کارروائی میں 6 شدت پسند مارے بھی گئے۔

صوبائی پولیس چیف محمد جوزجانی نے کہاکہ کارروائی میں امریکی فوج نے بھی حصہ لیا۔ انھوں نے داعش کے 4جنگجوؤں کی ہلاکت کادعویٰ کیا کہا کہ حالیہ میں صوبے میں داعش کیلیے سرگرم فرانس کے 2 باشندوں کو ہلاک کیا گیا تھا تاہم افغان حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرفتار کی جانے والی خاتون کی قومیت کی شناخت کس بنیاد پر کی گئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فرانسیسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاتھا کہ فرانسیسی اور الجزائر کے جنگجوؤں (جن میں بعض شام سے آئے ہیں) افغانستان میں داعش میں شمولیت اختیار کر لی۔
https://taghribnews.com/vdcfxxdmcw6d0ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ