تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 320300

ایران میں موجود سیاسی خودمختاری ایک عظیم سرمایہ ہے:رہبر انقلاب

اجتماعی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ ملک کی ترقی میں مزید اضافہ کریں گے.
آج وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاسی خودمختاری ایک عظیم اور قیمت سرمایہ ہے:خطیب جمعہ تہران
ایران میں موجود سیاسی خودمختاری ایک عظیم سرمایہ ہے:رہبر انقلاب
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاسی خودمختاری ایک عظیم اور قیمت سرمایہ ہے۔

علامہ سید محمد حسن بوترابی فرد نے تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ ملک کی ترقی میں مزید اضافہ کریں گے.

تہران کے امام جمعہ نے آزادی اور خودمختاری کے حوالے سے سپریم لیڈر کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان یاد رکھیں کہ آج ایران میں موجود سیاسی خودمختاری ایک عظیم سرمایہ ہے. اسلامی انقلاب کے ذریعے ملک کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا.

انہوں ںے مزید کہا کہ قائد انقلاب کے بیانات کے مطابق ملک میں آزادی قائم اور بعض لوگ اس آزادی کا استعمال کرتے ہیں مگر غیرمنصانہ انداز میں یہ دعوی کرتے ہیں کہ ملک میں آزادی نہیں جبکہ یہ جھوٹی بات ہے کیونکہ ایران میں سوچ، انتخاب اور نظریہ بیان کرنے کے لئے آزادی قائم ہے.

تہران کے امام جمعہ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں مسائل کے حل اور کمزوریوں کے خاتمے کے لئے قومی مفاہمت کی ضرورت ہے.
https://taghribnews.com/vdchvvnxv23nixd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ