تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 17:32
خبر کا کوڈ : 320299

ملکی مصنوعات اور پیداوار کی بھرپور حمایت کا اعلان :رہبر انقلاب

قومی پیداوار کو معیاری اور اس میں اضافہ کرنا ہوگا:ایرانی دفترخارجہ
ایرانی دفترخارجہ اور دنیا کے تمام ممالک میں ایرانی سفارتخانے اور دیگر مشن سپریم لیڈر کی ہدایت کے مطابق قدم اٹھانے کےلئے آمادہ ہیں۔
ملکی مصنوعات اور پیداوار کی بھرپور حمایت کا اعلان :رہبر انقلاب
ایرانی دفترخارجہ نے سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ملکی مصنوعات اور پیداوار کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محکمہ دنیا بھر میں ایرانی تاجروں کی حمایت اور عالمی سطح پر باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے.

دفترخارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ ایرانی مصنوعات کی حمایت کرنے کے حوالے سے قائد اسلامی انقلاب کی ہدایت ہمیں موصول ہوئی ہے اور ہمیشہ کی طرح اس مقصد کو پانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا.

بیان کے مطابق دفترخارجہ اور دنیا کے تمام ممالک میں ایرانی سفارتخانے اور دیگر مشن سپریم لیڈر کی ہدایت کے مطابق قدم اٹھانے کےلئے آمادہ ہیں اور اس حوالے سے عالمی سطح پر تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعاون کرنے پر آمادہ ہیں.

دفترخارجہ نے مزید کہا کہ انصاف کے تحت ملک کی ترقی کا واحد راستہ اندرونی وسائل اور قومی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنا ہے جبکہ تیل پر انحصار کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس مقصد کے حصول کے لئے قومی پیداوار کو معیاری اور اس میں اضافہ کرنا ہوگا.

بیان کے مطابق، سفارتکاری کے میدان میں ملک کے خادم اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے اور اس حوالے سے خارجہ تعلقات میں مزید بہتری لائی جائے گی.

ایرانی دفترخارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک بشمول یوریشیا ریاستوں کے ساتھ تجارتی اور معاشی شعبوں میں تعاون کی توسیع کے لئے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جائیں گے.
 
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر 'حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای' نے منگل کے روز نئے ایرانی سال 1397 ہجری شمسی اور نوروز کی آمد پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے سال کو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال قرار دے دیا.
https://taghribnews.com/vdceo78xojh8wwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ