تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 320297

اعلی ایرانی حکام کی یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی قوم کو مبارکباد

ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کے قیام کو تسلیم کیا۔
ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل برائے سیاسی اور سماجی امور کا پاکستانی قونصلٹ کا دورہ
اعلی ایرانی حکام کی یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی قوم کو مبارکباد
اعلی ایرانی حکام نے 23 مارچ کے یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق، پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل برائے سیاسی اور سماجی امور محمد ہادی مرعشی اور گورنر جنرل آفس کے ڈائریکٹر جنرل سید محسن کالوندی نے پاکستانی قونصلٹ کا دورہ کیا.

یہ دورہ 23 مارچ کی مناسبت سے کیا گیا اور اس موقع پر سنیئر ایرانی حکام نے زاہدان میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل محمد رفیع کو پاکستان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان میں اسلامی جمہوری نظام کے قیام دونوں ہمسایہ ممالک کے مشترکات میں ایک اہم پہلو ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کے قیام کو تسلیم کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان لازوال تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مشترکات ہیں.

اعلی ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ جو عناصر پاک ایران تعلقات کو متاثر کرنا چاہتے ہیں یقینا وہ ان دونوں ممالک سے تعلق نہیں رکھتے.

انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دونوں ہمسایہ ممالک کے اچھے تعلقات کی بدولت سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بھی روابط کو فروغ مل رہا ہے.

اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع نے اعلی ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 23 مارچ کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات کو پڑھ کر سنایا.
 
https://taghribnews.com/vdccoxq1m2bqii8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ