تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 17:16
خبر کا کوڈ : 320296

ایرانی دفترخارجہ کی سعودی وزیر خارجہ کے الزامات کی سختی سے تردید

اسلامی جمہوریہ ایران ایک سربلند ملک ہے: قاسمی
خطے میں قیام امن و استحکام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششیں جاری رہیں گی، بہرام قاسمی
ایرانی دفترخارجہ کی سعودی وزیر خارجہ کے الزامات کی سختی سے تردید
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خطے کو بند گلی میں دکھیلنے کے ساتھ بحرانوں کے حل کے لئے سیاسی کوششوں کو ناکام بنانے کا ذمہ دار ہے. ان خیالات کا اظہار بہرام قاسمی نے امریکی تھینک ٹینک بروکنگز میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں کیا.

قاسمی نے سعودی وزیر خارجہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عادل الججبیر علاقائی بحران بشمول مسئلہ یمن کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی بات کرتا ہے جبکہ سعودی عرب نے گزشتہ تین سالوں سے ایسی تمام سیاسی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ عادل الجبیر مظلوم اور قحط سالی کے شکار یمنی عوام کے ساتھ جنگ، آگ اور تشدد کی زبان سے بات کرتے ہیں.

بہرام قاسمی نے کہا کہ آج پوری دنیا بالخصوص امریکیوں سے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ کون سے ملک اور کون سے عقیدے کی وجہ سے دنیا میں بدامنی، دہشتگردی اور انتہاپسندی کو ہوا مل رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک سربلند ملک ہے جس کی سرحدیں طویل، قدیم اور تہذیب کی مثال ہیں اور یقینا ایران کی ثقافتی سرحد صرف اس ملک تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے.

قاسمی نے کہا کہ خطے میں قیام امن و استحکام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششیں جاری رہیں گی، دوسرے  ممالک تیل، ڈالروں اور امریکی حمایت پر انحصار کرتے ہیں مگر ہم ان کے برعکس دہشتگردی اور انتہاپسندی کی روک تھام کے لئے پُرعزم ہیں.
https://taghribnews.com/vdcb9gbf0rhb55p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ