تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 16:59
خبر کا کوڈ : 320293

امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندی عائد

سائبر حملے کے جرم میں 10 ایرانی افراد اور ایک کمپنی پر پابندیاں لگادی گئیں.
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے سائبر حملے اور سو زائد عالمی جامعات کو نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ایرانی کمپنی اور اس کے 10 افراد پر پابندی عائد کر دی۔
امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندی عائد
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے سائبر حملے اور سو زائد عالمی جامعات کو نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ایرانی کمپنی اور اس کے 10 افراد پر پابندی عائد کر دی۔

امریکہ محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ وزارت انصاف اور شعبہ غیرملکی اثاثوں کی نگرانی (OFAC) کے تعاون سے سائبر حملے کے جرم میں 10 ایرانی افراد اور ایک کمپنی پر پابندیاں لگادی گئیں.

اس بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے سائبر حملوں کا نشانہ بننے والوں میں سیکڑوں یونیوسٹیاں شامل ہیں. پاسداران انقلاب سے وابستہ مبنا کمپنی نے اہم انٹلیکچوئل پراپرٹی اور ڈیٹا چرایا ہے. 

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی کمپنی مبنا سمیت ایرانی افراد جس میں غلام رضا رفعت نژاد، احسان محمدی، سید علی میرکریمی، مصطفی صادقی، سجاد طھماسبی، عبداللہ کریما، ابوذر گوہری مقدم، روزبہ صباحی، محمد رضا صباحی و بہزاد مصری ہیں، پر پابندی عائد کردی گئی ہے.
https://taghribnews.com/vdci3uappt1arr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ