تاریخ شائع کریں2018 23 March گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 320148

اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے/ جرمنی میں آباد مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں

اس وقت پچاس لاکھ مسلمان جرمنی میں موجود ہیں جن کا مذہب، دین اسلام ہے اور وہ جرمن سماج کا حصہ ہیں
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تارکین وطن کے بارے میں نرم رویہ اختیار اور اس سلسلے میں خاص طور سے دین اسلام کے بارے میں جرمنی کے وزیر داخلہ کے حالیہ فتنہ انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے
اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے/ جرمنی میں آباد مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تارکین وطن کے بارے میں نرم رویہ اختیار اور اس سلسلے میں خاص طور سے دین اسلام کے بارے میں جرمنی کے وزیر داخلہ کے حالیہ فتنہ انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں ایک بیان میں جرمنی میں آباد مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور اسلام و مسلمین کے خلاف دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلمان، جرمن سماج کا اہم حصہ ہیں۔

انھوں نے جرمن وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پچاس لاکھ مسلمان جرمنی میں موجود ہیں جن کا مذہب، دین اسلام ہے اور وہ جرمن سماج کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل جرمنی کے وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جرمنی میں مسلمان آباد ضرور ہیں مگر وہ جرمن سماج کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کے اس بیان پر جرمنی کے مختلف گروہوں اور مسلمانوں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchkvnx623nizd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ