تاریخ شائع کریں2018 23 March گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 320142

فلسطینی وزیر اعظم پر ناکام قاتلانہ حملہ کرنے والا گرفتار

اس حملے میں رامی حمد اللہ سمیت کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا
فلسطین کے انٹیلی جینس چیف ماجد فرج اور الفتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن حسین الشیخ بھی ان کے ساتھ تھے۔حماس کے رکن صلاح بردویل نے بتایا ہے کہ رامی حمد اللہ پر ناکام قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم انس عبدالمالک عبدالقادر ابو خوصہ کو غزہ کے النصیرات کیمپ سے گرفتار کر لیا گیا
فلسطینی وزیر اعظم پر ناکام قاتلانہ حملہ کرنے والا گرفتار
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن صلاح بردویل نے فلسطین کی قومی حکومت کے وزیر اعظم رامی حمداللہ پر ناکام قاتلانہ حملہ کرنے والے کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کی قومی حکومت کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ غزہ میں داخل ہو رہے تھے۔اس حملے میں رامی حمد اللہ سمیت کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔


فلسطین کے انٹیلی جینس چیف ماجد فرج اور الفتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن حسین الشیخ بھی ان کے ساتھ تھے۔حماس کے رکن صلاح بردویل نے بتایا ہے کہ رامی حمد اللہ پر ناکام قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم انس عبدالمالک عبدالقادر ابو خوصہ کو غزہ کے النصیرات کیمپ سے گرفتار کر لیا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ ابو خوصہ کی گرفتاری کے آپریشن میں دو فلسطینی سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔رامی حمد اللہ سمیت اکثر فلسطینی رہنماؤں نے صیہونی حکومت اور اس کے زر خریدوں کو تیرہ مارچ کے حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔


ایک اور اطلاع کے مطابق قیدیوں کے امور کے فلسطینی عہدیدار عبدالناصر فروانہ نے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے صہیونی فوجیوں نے پانچ سو باسٹھ بچوں کو گرفتار کیا جن میں بہت سے بچے اب تک اسرائیل کی جیلوں میں بند ہیں۔


فلسطینی حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چھے ہزار چار سو فلسطینی اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جن میں تین سو بچے اور نوجوان اور باسٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھے دسمبر دو ہزار سترہ کو علاقائی اور عالمی مخالفت کے باجود بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔بیت المقدس جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد الاقصی واقع ہے، سرزمین فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے جس پر انیس سو سڑسٹھ سے ناجائز ریاست اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbagbf5rhb58p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ