تاریخ شائع کریں2018 22 March گھنٹہ 16:41
خبر کا کوڈ : 319999

فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال, پورے ملک میں یوم سیاہ

ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال کو تین ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے
ایئرٹریفک کے عملے نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے جس کی وجہ سے تیس فی صد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایئرفرانس کی تمام پروازیں بند ہو جائیں گی
فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال, پورے ملک میں یوم سیاہ
فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ہے اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

فرانسیسی ذرا‏ئع کے مطابق ہڑتال کے نتیجے میں ہر دس میں صرف چار ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں لوگوں کی آمد و رفت میں پچیس فی صد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال کو تین ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

ایئرٹریفک کے عملے نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے جس کی وجہ سے تیس فی صد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایئرفرانس کی تمام پروازیں بند ہو جائیں گی۔

ٹرانسپورٹ کی ہڑتال نے فرانس کے تعلیمی اداروں کو متاثر کیا ہے اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسکول اور دیگر تعلیمی مراکز کے پچیس فی صد اساتذہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
فرانس کے اسپتالوں، اولڈ مراکز اور نرسریوں میں بھی، صرف ایمرجنسی خدمات ہی فراہم کی جا رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjhhethuqevhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ