تاریخ شائع کریں2018 22 March گھنٹہ 16:37
خبر کا کوڈ : 319998

نوروز درحقیقت ایک عظیم احساس ہے

دنیا میں پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے ہمیں نوروز کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے
انٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ دنیا میں پائے جانے والے اختلافات اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ ہمیں نوروز کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے
نوروز درحقیقت ایک عظیم احساس ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے نوروز کو دنیا کے تین سو ملین لوگوں کے لئے نیا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کی واپسی اور فطرت کا احیا عالمی سماج کو متحد اور دنیا میں امن و دوستی کی ترویج کا باعث ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جشن نوروز کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ نوروز درحقیقت ایک عظیم احساس ہے اور نوروز کا پیغام دنیا کے لیے سب سے اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں پائے جانے والے اختلافات اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ ہمیں نوروز کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا کو نوروز کے پیغام کی ضرورت ہے تاکہ پورے انسانی سماج کو امن، عدالت، فہم و ادراک، باہمی احترام اور بھائی چارے جیسے اصلی اقدار کے گرد جمع کیا جا سکے۔

انھوں نے نوروز منانے والے ملکوں کے سفیروں کی قدردانی کرتے ہوئے جشن روز کی تقریب میں اپنی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوراٹر میں ہونے والی جشن نوروز کی تقریب کا اہتمام ایران، پاکستان، ہندوستان، افغانستان، عراق، ترکمانستان، تاجکستان، قزاقستان، قرقیزستان، جمہوریہ آذربائیجان اور ترکی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdci33apvt1az32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ