تاریخ شائع کریں2018 22 March گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 319997

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام

سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں خود کش حملہ آور ہلاک
واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے اور پاک فوج کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے جسم کے ساتھ بندھی ہوئی خود کش جیکٹ ناکارہ بنا دی
کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام
کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ پر اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ سے خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے اور پاک فوج کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے جسم کے ساتھ بندھی ہوئی خود کش جیکٹ ناکارہ بنا دی۔

یاد رہے ایک ہفتے قبل حساس اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں افغانستان سے متعدد خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی انٹیلی جنس اطلاع تمام سکیورٹی اداروں کو بھیجی گئی تھی، جس کے بعد صوبے بھر اور بالخصوص صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرکے شہر میں اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchwwnxq23nzwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ