>> امریکی ریاست ٹیکساس میں پے در پے دھماکے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2018 21 March گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 319794

امریکی ریاست ٹیکساس میں پے در پے دھماکے

دھماکے ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئے
مقامی میڈیا کے مطابق چھٹا دھماکہ گڈول تھرفٹ اسٹور پر ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کے آغاز سے ہونے والے پے در پے یہ دھماکے ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئے جن میں اب تک 2 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوچکے ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں پے در پے دھماکے
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پے در پے ہونے والے چھ دھماکوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور پر ہونے والے تازہ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا، جس کے بعد حالیہ دنوں میں آسٹن میں ہونے والے دھماکوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان تمام دھماکوں میں اب تک دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا نے مقامی ایمرجنسی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ منگل کی رات گئے ہونے والے چھٹے دھماکہ میں ایک 30 سالہ شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق چھٹا دھماکہ گڈول تھرفٹ اسٹور پر ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کے آغاز سے ہونے والے پے در پے یہ دھماکے ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئے جن میں اب تک 2 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کے روز بھی سان انٹونیو نامی علاقہ کی فیڈ ایکس ڈسٹری بیوشن عمارت میں ایک پیکٹ میں دھماکہ ہوا تھا۔
https://taghribnews.com/vdccooq102bqsm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ