تاریخ شائع کریں2018 21 March گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 319787

نئے ایرانی سال میں قوم کی خدمت کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا

ہم سب معاشی اور اقتصادی مشکلات کے خاتمے کے لئے ملکی مصنوعات کی حمایت کی راہ میں گامزن ہوں گ
آیت اللہ 'سید محمود ہاشمی شاہرودی' نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں نئے ایرانی سال 1397 ہجری شمسی کی آمد بالخصوص موسوم بہار، نوروز اور مبارک مہینہ رجب کی مناسبت سے ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی
نئے ایرانی سال میں قوم کی خدمت کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا
 اسلامی جمہوریہ ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نئے ایرانی سال میں قوم کی خدمت کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا.

آیت اللہ 'سید محمود ہاشمی شاہرودی' نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں نئے ایرانی سال 1397 ہجری شمسی کی آمد بالخصوص موسوم بہار، نوروز اور مبارک مہینہ رجب کی مناسبت سے ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سال میں اسلامی جمہوریہ نظام کے عظیم مقاصد اور مفادات کے حصول کے لئے اجتماعی کوششیں جاری رہیں گی.

آیت اللہ شاہرودی نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے نئے سال 1397 کو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال قرار دیا گیا ہے اس لئے توقع کی جاتی ہے کہ ہم سب معاشی اور اقتصادی مشکلات کے خاتمے کے لئے ملکی مصنوعات کی حمایت کی راہ میں گامزن ہوں گے.

انہوں نے امید کا اظہار کہ قوم، حکومت اور ملک کے تمام ادارے قائد انقلاب کی ہدایات کے مطابق وطن عزیز ایران کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے اور ہم بھی اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اسلام دشمن عناصر اور اغیار کی سازشوں کے خلاف مقابلہ کرتے رہیں گے.
https://taghribnews.com/vdcevo8xfjh8zfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ