تاریخ شائع کریں2018 21 March گھنٹہ 16:51
خبر کا کوڈ : 319780

صیہونی حکومت نے شامی جوہری ری ایکٹر کو تباہ کرنے کا اعتراف کرلیا

صیہونی حکومت کے قانون کے مطابق دس برس سے زائد عرصے کے بعد عسکری معلومات عوامی سطح پر عام کی جا سکتی ہیں
غاصب صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 2007 میں اس نے کارروائی کرتے ہوئے شامی جوہری ری ایکٹر کو تباہ کردیا تھا
صیہونی حکومت نے شامی جوہری ری ایکٹر کو تباہ کرنے کا اعتراف کرلیا
غاصب صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 2007 میں اس نے کارروائی کرتے ہوئے شامی جوہری ری ایکٹر کو تباہ کردیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے 6 ستمبر 2007ء کو شامی علاقے دیرالزور کے قریب واقعے جوہری پلانٹ کو تباہ کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملکی سلامتی کو لاحق خطرات سے چھٹکارا پانا تھا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے قانون کے مطابق دس برس سے زائد عرصے کے بعد عسکری معلومات عوامی سطح پر عام کی جا سکتی ہیں۔

صیہونی وزیر دفاع ایویگدور لیبر مین کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ چند عرصوں میں ہمارے دشمنوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں لیکن ہماری فوج، ہماری ایئرفورس اور خفیہ معلومات کی صلاحیت بھی 2007 کے مقابلے میں بڑھ گئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تمام کو اسرائیل کی صلاحیتوں کا علم ہونا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdch6wnxv23nzqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ