تاریخ شائع کریں2018 20 March گھنٹہ 18:42
خبر کا کوڈ : 319600

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی گرفتار معمر قذافی سے فنڈ لینے کی تحقیقات

2007 کے صدارتی انتخابات میں غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات / پہلے بھی سابق صدر نکولس سے تفتیش کی گئی تھی
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو انتخابی مہم میں لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے فنڈنگ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی گرفتار معمر قذافی سے فنڈ لینے کی تحقیقات
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو انتخابی مہم میں لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے فنڈنگ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی پولیس 2007 کے صدارتی انتخابات میں غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس ضمن میں سابق صدر بکولس سرکوزی کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا۔

جوڈیشل ذرائع کا کہنا ہے کہ 2007 سے 2012 تک 5 سال صدر رہنے والے 63 سالہ نکولس سرکوزی کو گرفتار کرکے پیرس کے نواحی علاقے میں منتقل کیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

2013 میں فرانس نے صدارتی انتخابات میں فارن فنڈنگ کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں پہلے بھی سابق صدر نکولس سے تفتیش کی گئی تھی تاہم سابق صدر ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciu3aput1azq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ