تاریخ شائع کریں2018 20 March گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 319598

مذہبی سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل بحال

مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر منتخب کیا گیا ہے جب کہ لیاقت بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے
پریس کانفرنس میں ایم ایم اے کے نومنتخب صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم کو ایم ایم اے کی بحالی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے نئے سفر کے آغاز کا عہد کردیا ہے، کوشش کریں گے کہ قوم کی امیدوں پرپورا اتریں
مذہبی سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل بحال
مذہبی سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بحال کردیا گیا جس کا صدر مولانا فضل الرحمان کو منتخب کیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی کا اعلان کیا۔

لیاقت بلوچ نے ایم ایم اے کی مرکزی قیادت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر منتخب کیا گیا ہے جب کہ لیاقت بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

ایم ایم اے کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا مرکزی ورکرز کنونشن اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس میں ایم ایم اے کے نومنتخب صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم کو ایم ایم اے کی بحالی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے نئے سفر کے آغاز کا عہد کردیا ہے، کوشش کریں گے کہ قوم کی امیدوں پرپورا اتریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر ایم ایم اے میں تنظیم سازی ہوگی، آئندہ انتخاب ایم ایم اے کے پرچم تلے لڑیں گے، ہم ملک میں نئی سیاست کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ہمیں امن اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے عام شہریوں کی ترجمانی کرےگی، ہم ایک نئے عزم سے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceoo8xvjh8zni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ