تاریخ شائع کریں2018 20 March گھنٹہ 17:52
خبر کا کوڈ : 319592

یمنی فوج نے سعودی جاسوس طیارے کو مارگرایا

سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ائیرکرافٹ یونٹ نے گزشتہ بدھ کی شام العسیر کے سرحدی علاقے علب میں بھی سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا تھا
یمنی فوج نے سعودی جاسوس طیارے کو مارگرایا
یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے کل یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقے میدی میں ایک سعودی جاسوس طیارے کو مارگرایا۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ائیرکرافٹ یونٹ نے کل پیر کے روز سرحدی علاقے میدی میں سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ائیرکرافٹ یونٹ نے گزشتہ بدھ کی شام العسیر کے سرحدی علاقے علب میں بھی سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا تھا۔

چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمنی عوام پر سعودی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ مسلط کئے جانے کے بعد سے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے کئی ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے بدھ کے روز جنوبی سعودی عرب کے علاقے علب اور عسیر میں داخل ہو کر چودہ سعودی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci33aprt1azw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ