تاریخ شائع کریں2018 20 March گھنٹہ 16:36
خبر کا کوڈ : 319584

موگرینی نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے امکان کو مسترد کر دیا

وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے امکان کو مسترد کر دیا۔
موگرینی نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے امکان کو مسترد کر دیا
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے امکان کو مسترد کر دیا۔

فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ پیر کے روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر غور کیا جائے گا لیکن ایران کے خلاف نئی پانبدیوں کی کوئی تجویز پیش نہیں کی جائے گی۔

 انہوں نے ویانا میں جمعے کے روز ہونے والے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جلاس کی رپورٹ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے سپرد کی جائے گی۔

 یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 قابل ذکر ہے کہ بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران کے میزائل پروگرام کے خلاف پابندیوں کی نئی تجاویز پیش کرنے والے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjohetxuqeviz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ