تاریخ شائع کریں2018 20 March گھنٹہ 14:25
خبر کا کوڈ : 319542

منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا وقت آگیا ہے

فلپائن میں منشیات فروشوں کےلیے سخت کارروائی کی گئی جو قابل ستائش ہے
امریکا کو بھی اس ماڈل پر غور کرنا چاہیے اور فلپائن کی طرز پر منشیات فروشوں کے خلاف حتمی کارروائی کرنا چاہیے۔ جو لوگ ہماری نسلوں میں زہر گھول رہے ہیں وہ کسی قسم کے رحم کے مستحق نہیں
منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا وقت آگیا ہے
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کےلیے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا وقت آگیا ہے۔

امریکی ریاست نیو ہیمشائر کے شہر مانچسٹر میں خطاب کرتے ہوئے ٹڑمپ نے کہا کہ امریکا میں دو سال کے اندر 63 ہزار سے زائد افراد نشے کی عادت کے باعث مرچکے ہیں جب کہ 24 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں۔

لہذا اب منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا وقت آ گیا ہے جس کےلیے منشیات فروشوں کو سخت سزا دینا ہوگی اور ان کےلیے موت کی سزا بھی زیر غور ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ فلپائن میں منشیات فروشوں کےلیے سخت کارروائی کی گئی جو قابل ستائش ہے۔

امریکا کو بھی اس ماڈل پر غور کرنا چاہیے اور فلپائن کی طرز پر منشیات فروشوں کے خلاف حتمی کارروائی کرنا چاہیے۔ جو لوگ ہماری نسلوں میں زہر گھول رہے ہیں وہ کسی قسم کے رحم کے مستحق نہیں۔

اس موقع پر امریکی صدر نے علاج معالجے کی عدم فراہمی اور ضرورت سے زائد نسخوں کی فروخت کے حوالے سے بھی اقدامات کا اعلان کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdon0sxyt0fk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ