تاریخ شائع کریں2018 19 March گھنٹہ 13:01
خبر کا کوڈ : 319266

روس میں ولادیمیر پیوٹن 74 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیاب

انتخابات کے دوران شہریوں کی دلچسپی حاصل کرنے کے لیے سیلفی کے مقابلوں، فوڈ فیسٹول اور بچوں کی تفریح کے لیے میلے لگائے گئے تھے
ولادیمیر پیوٹن کو ووٹرز کی بڑی تعداد میں حمایت کے بعد بھاری مارجن سے حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد چوتھی مرتبہ صدر بننا تاریخی حوالے سے اہم ہوگی
روس میں ولادیمیر پیوٹن 74 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیاب
روس کے صدارتی انتخابات میں ولادیمیرپیوٹن نے 74 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدارتی انتخابی نتائج کے مطابق ملک بھر میں 12 ہزار اسٹیشنوں سے پیوٹن کو 73.9 فیصد ووٹ پڑے جبکہ 6 برس قبل انھیں 64 فیصد ووٹ ملے تھے۔

روس میں گزشتہ دو دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے ولادیمیر پیوٹن کے مدمقابل سات امیدوار الیکشن لڑ رہے تھے لیکن ان کے سب سے بڑے حریف الیکسی نیوالنی تھے تاہم کمیونسٹ امیدوار پیول گروڈینن نے بہتر مقابلہ کیا۔

پیول گروڈینن نے توقعات سے زیادہ 11.2 فیصد ووٹ حاصل کیے لیکن سابق ٹی وی میزبان کسینیا سوبچاک سمیت دیگر امیدواروں کو ملنے والے ووٹ کی تعداد 10 فیصد سے بھی کم تھی۔ صدارتی انتخاب میں ووٹ کے لیے 107 ملین روسی شہریوں کو حق حاصل تھا۔

روس کے سینٹرل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا جبکہ حکام کی جانب سے عوام کی شرکت کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے تھے۔

انتخابات کے دوران شہریوں کی دلچسپی حاصل کرنے کے لیے سیلفی کے مقابلوں، فوڈ فیسٹول اور بچوں کی تفریح کے لیے میلے لگائے گئے تھے۔

ولادیمیر پیوٹن کو ووٹرز کی بڑی تعداد میں حمایت کے بعد بھاری مارجن سے حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد چوتھی مرتبہ صدر بننا تاریخی حوالے سے اہم ہوگی۔

 
https://taghribnews.com/vdcg3y9w3ak9qx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ