تاریخ شائع کریں2018 18 March گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 319136

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں ہیں:میجر جنرل آصف غفور

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں ہیں:میجر جنرل آصف غفور
پاکستانی فوج  کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔

غیر ملکی اخبار کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں، موثر فوجی حکمت عملی اور آپریشن کے ذریعے پاک سر زمین کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پاک کیا گیا۔

پاکستانی فوج  کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، 75000 پاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں 123 بلین ڈالر کا بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان پاک فوج  نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین پر امن تعلقات کے لیے تمام اہم مسائل  کا حل ضروری ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقت ہیں جب کہ بنیادی مسئلہ کشمیر ہے جس کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہا کہ سی پیک 54 بلین ڈالر کا منصوبہ ہے جو کہ گوادر پورٹ کے ذریعے ہمیں چین کے ساتھ ملائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcc1oq1e2bqss8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ