تاریخ شائع کریں2018 18 March گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 319127

عمان کے وزیر خارجہ اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ تہران پہنچ گئے

ایران اور عمان کے درمیان بینکاری تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان عالمی تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل منڈیوں میں ‎سرگرم عمل ہیں:یوسف بن علوی
عمان کے وزیر خارجہ اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ تہران پہنچ گئے
سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے درمیان تجارتی اور بینکاری تعلقات کو فروغ دینے کے لئے غیرملکی کرنسیوں پر انحصار کے بغیر دونوں ممالک کی قومی کرنسی سے استعمال کرنا ناگزیر ہے.

یوسف بن علوی بن عبداللہ نے گزشتہ روز ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام سیاسی اور سفارتکاری تعلقات کے علاوہ اقتصادی اور بینکاری تعلقات کی ترقی پر زور دے رہے ہیں. 

یوسف بن علوی نے مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان عالمی تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل منڈیوں میں ‎سرگرم عمل ہیں لہذا دونوں ممالک کی بندرگاہوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لئے بینکاری تعلقات کی ترقی پہلی ترجیح ہے.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ بینکنگ کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینکوں کے نمائندوں کے علاوہ تجارتی بینکوں کے نمائندوں کو اس کمیٹی کے ارکان میں شامل ہونا چاہیئے.

انہوں مزید کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان بینکاری تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں اور مشترکہ کمیشن میں موجودہ مسائل کا جائزہ لیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ جمعہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں.

ان کا مقصد اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور دوسرے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں، دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے.
https://taghribnews.com/vdccioq1m2bqss8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ