تاریخ شائع کریں2018 18 March گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 319114

تہران: ایڈمیرل شمخانی کی عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات

امریکی خلاف ورزیوں پر ایران کا جواب دوٹوک :شمخانی
اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں کا مناسب انداز میں جواب دے گا:شمخانی
تہران: ایڈمیرل شمخانی کی عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں کا مناسب انداز میں جواب دے گا.

ایڈمیرل علی شمخانی نے ہفتہ کے روز ایران کے دور پر آئے ہوئے سلطنت عمان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ یوسف بن علوی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات تو طے ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے مذاکرات نہ دہرایا جائے گا اور نہ ہی اس میں کوئی نئی چیز شامل ہوگی.

ایڈمیرل شمخانی نے مزید کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کے ردعمل میں اسلامی جمہوریہ ایران دوٹوک جواب دے گا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے کو محدود کرنے کے حوالے سے کسی بھی نئی تفسیر، تبدیلی یا غیرمعمولی کاروائی کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا.

ایڈمیرل علی شمخانی نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی منفی پالیسی اور رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یورپی ممالک کو انتباہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور صہیونیوں کی چال میں نہ پھنسیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل پروگرام کا مقصد ملکی دفاع اور قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے لہذا میڈیا مہم اور سیاسی مقاصد سے ہمارے دفاعی پروگرام ہرگز متاثر نہیں ہوگا.

اعلی ایرانی سیکورٹی عہدیدار نے مظلوم یمنی عوام اور ملک کے خلاف جاری سعودی اور اماراتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان یمن میں جنگ کے فوری خاتمے، فائربندی، انسانی امداد کی فوری ترسیل اور تمام یمنی فریقین کے درمیان سیاسی مذاکرات کے آغاز پر مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسئلہ یمن کا حل فوجی طریقے سے ممکن نہیں اور صرف سیاسی اور تمام فریقین کی باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے.

ایڈمیرل علی شمخانی نے مزید کہا کہ خلیج فارس اور خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی تعاون کو فروغ دینا ہوگا.

اس ملاقات میں عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا دوست ، پارٹنر اور قابل بھروسہ ملک ہے اور ہم علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے ایران کے اہم کردار ہمیشہ سراہتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

یوسف بن علوی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں تشدد اور فوجی کاروائیوں کے بجائے مفاہمت اور بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا.
https://taghribnews.com/vdciz3ap5t1azz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ