تاریخ شائع کریں2018 18 March گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 319105

ناصر جنجوعہ اور افغان چیف ایگزیکٹو کے درمیان ملاقات

طالبان افغان حکومت کی مذاکرات کی نئی پیش کش قبول کرلیں، پاکستان
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ناصر جنجوعہ اور افغان چیف ایگزیکٹو کے درمیان ملاقات
پاکستان :مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور افغان چیف ایگزیکٹو کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران افغان امن عمل اور افغانستان کی جانب سے طالبان کو پیش کی گئی امن کی کوشش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی جانب سے ملاقات کی تصاویر بھی ٹوئٹ کی گئیں جس میں انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ طالبان امن کے لئے پیش کردہ نئی تجاویز سے فائدہ اٹھائیں۔
https://taghribnews.com/vdciu3apwt1azz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ