تاریخ شائع کریں2018 17 March گھنٹہ 18:06
خبر کا کوڈ : 319008

غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری دہشت گردانہ اقدام ہے:حماس

صیہونی حکومت فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے :حماس
فلسطین ، فلسطینیوں کا ہے اور غاصب صیہونی حکومت اس پر اپنا غاصبانہ قبضہ باقی نہیں رکھ سکے گی:اسماعیل ہنیہ
غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری دہشت گردانہ اقدام ہے:حماس
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے جمعرات کو توپ ٹینکوں سے غزہ پر چڑھائی اور اس علاقے پر بمباری بھی کی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہونے والے اٹھارہ سالہ فلسطینی ماہیگیر کی آخری رسومات کے وقت ایک بیان میں غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیا۔

حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطین ، فلسطینیوں کا ہے اور غاصب صیہونی حکومت اس پر اپنا غاصبانہ قبضہ باقی نہیں رکھ سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مسلسل دہشت گردانہ اقدامات عمل میں لاتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اس کی حالیہ وحشیانہ جارحیت کا مقصد کہ جن میں زرعی اراضی کو تباہ کرنا بھی شامل ہے، غزہ کےعوام کو قحط و بھوک مری سے دوچار کرنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawonea49n6w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ