تاریخ شائع کریں2018 17 March گھنٹہ 17:29
خبر کا کوڈ : 319004

ایران جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی صورتحال کے لئے آمادہ ہے

امریکی صدر جوہری معاہدے سے متعلق وعدوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں.
امریکی صدر ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے لئے اپنے عزائم میں اضافہ کیا ہے: جواد ظریف
ایران جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی صورتحال کے لئے آمادہ ہے
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے علیحدگی کی غلطی امریکہ کے لئے تکلیف دہ ہوگی۔ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز قازقستان کے دورے کے اختتام پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے لئے اپنے عزائم میں اضافہ کیا ہے جس سے وہ اس معاہدے سے متعلق وعدوں کی خلاف ورزی بھی کررہے ہیں.

ظریف نے کہا کہ ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایران نے معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور اور امریکی خلاف ورزیوں کی روک تھام کا مطالبہ بھی کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے آمادہ ہے. 

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، جمہوریہ آذربائیجان اور جارجیا کے درمیان مشترکہ تعاون کے ذریعے خلیج فارس کو بحیرہ اسود اور بحیرہ روم سے منسلک اور ٹرانزٹ کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی.

انہوں نے کہا کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان شمال جنوب راہداری کے فروغ پر مذاکرات جاری ہیں اور اس حوالے سے آئندہ ہفتوں میں رشت- آستارا- آذربائیجان ریلوے لائن کے معاہدے پر بھی دستخط کئے جائیں گے.

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ باکو کی چار فریقی نشست میں توانائی، سیاحتی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور مزید برآں آذری صدر اور اپنے جارجیائی ہم منصب کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں.

ظریف نے بتایا کہ آستانہ عمل کے اجلاس میں انہوں نے اپنے روس اور ترک ہم منصبوں کے ساتھ شام امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ آستانہ عمل کے ذریعے شام میں تنازعات میں کمی اور انسانی امداد کی ترسیل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے.

ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان شامی بحران کے سیاسی حل پر جلد نئے مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے بعض مغربی ممالک بالخصوص امریکہ غلط پالیسیوں کے ذریعے شام میں تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں مگر اللہ کے فضل سے آستانہ عمل کی بدولت موجودہ حالات کا مقابلہ کیا جائے گا جس سے شام من سیاسی عمل کو فروغ ملے گا.
https://taghribnews.com/vdcgzy9wtak9qz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ