تاریخ شائع کریں2018 16 March گھنٹہ 17:16
خبر کا کوڈ : 318756

ہم ایٹم بم بنائیں گے:سعودی ولی عہد

ہم ایٹم بم بنائیں گے:سعودی ولی عہد
سعودی وزیر دفاع اور ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایران ایٹم بم بنا سکتاہے تو سعودی عرب بھی بنائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا لیکن اگر ایران نے بنا لیاہے تو ہم بھی اس کھیل میں شامل ہوں گے ۔

امریکہ ، جنوبی کوریا ، روس ، فرانس اور چین سعودی عرب کیلئے پہلے دو نیوکلیئر ری ایکٹر بنانے کیلئے اربوں ڈالر کے کنٹریکٹ کیلئے بولی لگانے کیلئے تیاری کر رہے ہیں ۔

سعودی عرب کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ امن کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم یہ بات واضح نہیں کی گئی تھی کہ وہ اس کے ذریعے ایٹمی ہتھیار بنائیں گے یا نہیں ۔

اس بیان سے واضح ہے کہ سعودی عرب کا ہدف صرف اور صرف مسلمان ممالک ہیں، جبکہ سعودی قیادت میں بننے والا فوجی اتحاد بھی یمن اور ایران سمیت ان اسلامی ممالک کے خلاف ہے جو سعودی بادشاہت کے خلاف ہیں، افسوس کا مقام یہ ہے کہ سعودی عرب کے مکروہ عزائم کی تکمیل میں پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل بگڑے ہوئے شہزادے اور ظالم بادشاہ کی امداد کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjioetmuqevaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ