QR codeQR code

بغداد میں چار جانبہ فوجی تعاون نے عراقی فوج کو زوال سے بچایا

علاقے میں دہشت گردانہ منصوبوں پر پانی پھیرنے کے لئے چار جانبہ اتحاد و یکجہتی پر زور

15 Mar 2018 گھنٹہ 1:39

دہشت گردی کو ناکام بنانے تک بغداد کے ساتھ سیکورٹی تعاون کی مضبوطی پر توجہ مرکوز رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید


اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، شام اور روس کے نمائندوں نے علاقے میں دہشت گردی کو ناکام بنانے تک بغداد کے ساتھ سیکورٹی تعاون کی مضبوطی پر توجہ مرکوز رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع عرفان الحیالی نے بغداد میں منگل کے روز داعش مخالف چار جانبہ مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے عراق میں دہشت گردی کو شکست دینے میں حکومت بغداد کی کامیابی کو ایران، شام اور روس کے تعاون کا مرہون منت قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے ساتھ ہی عراقی فوج کمزور پڑنے لگی تھی جس کے بعد گذشتہ ڈھائی برسوں کے دوران بغداد میں چار جانبہ فوجی تعاون کا مرکز قائم کر کے نہ صرف عراقی فوج کو زوال سے بچایا گیا بلکہ داعش دہشت گرد گروہ کو شکست بھی دے دی گئی۔

سیکورٹی تعاون کے مرکز میں ایران کے نمائندے بریگیڈیر جنرل مصطفی مرادیان نے بھی علاقے میں دہشت گردانہ منصوبوں پر پانی پھیرنے کے لئے چار جانبہ اتحاد و یکجہتی اور تعاون کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

روسی نمائندے نے بھی علاقے میں فوجی تعاون کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ترغیب کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بغداد میں سیکورٹی مرکز کی سرگرمیاں جاری رکھے جانے اور تعاون کو فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔

شام کے نمائندے نے بھی علاقے میں دہشت گردی کو ناکام بنائے جانے تک بغداد میں سیکورٹی مرکز کے تعاون کی تقویت کی ضرورت پر تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 318347

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318347/بغداد-میں-چار-جانبہ-فوجی-تعاون-نے-عراقی-فوج-کو-زوال-سے-بچایا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com