QR codeQR code

ایران کے پہلے تجارتی مرکز کا مشرقی ایشیا میں افتتاح

تجارتی مرکز کے ذریعے ایران میں غیرملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے

15 Mar 2018 گھنٹہ 0:46

ایران نے پہلی بار مشرقی ایشیائی خطے میں اپنا تجارتی مرکز کا افتتاح کردیا ہے:علی دہقانی


چین کے شنگھائی فری زون علاقے میں پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کے تجارتی مرکز کھول دیا گیا جس کا مقصد ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے.

شنگھائی میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی علی دہقانی کے مطابق، ایران نے پہلی بار مشرقی ایشیائی خطے میں اپنا تجارتی مرکز کا افتتاح کردیا ہے جس کا اصل مقصد ایرانی ساختہ اشیا کے فروغ اور اس کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز کے ذریعے ایران میں غیرملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے.

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ تجارتی مرکز کی سرگرمیاں کمرشل اتاشی کے دفتر کی زیرنگرانی ہوں گی اور اس یہاں سے اشیا کی خرید و فروخت فریقین کی موجودگی یا آنلائن کی شکل میں ممکن ہوگی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے تجارتی مرکز 8 حصوں میں شامل ہے جس میں مختلف ایرانی اشیاء بشمول دستکاری کی مصنوعات، قالین، پیٹرو کیمیل، تعمیراتی اشیا، خوراک، ڈرائی فروٹس اور سیاحتی شعبے سے متعلق خدمات کو اُجاگر کیا جائے گا.

علی دہقانی نے بتایا کہ ایران کے تجارتی مرکز کا افتتاح گزشتہ دنوں ایران چین بزنس فورم کے مشترکہ سمینار کے موقع پر کیا گیا جس میں 500 سے زائد چینی تاجر شریک تھے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں ایرانی سال کے 11 مہینوں کے دوران چین، ایران کو 11.5 ارب ڈالر کی برآمدات اور ایران سے 8.5 ارب ڈالر کی درآمدات کرکے اس کا پہلا تجارتی پارٹنر بن گیا ہے.


خبر کا کوڈ: 318339

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318339/ایران-کے-پہلے-تجارتی-مرکز-کا-مشرقی-ایشیا-میں-افتتاح

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com