QR codeQR code

انجیلا مرکل آخری مرتبہ جرمن چانسلر منتخب

انجیلا مرکل کی مخالفت میں 315 ووٹ پڑے جبکہ 9 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

15 Mar 2018 گھنٹہ 0:35

جرمن پارلیمنٹ میں آج چانسلر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں انجیلا مرکل 364 ووٹ حاصل کر کے چوتھی بار جرمن چانسلر منتخب ہوگئیں


انجیلا مرکل چوتھی اور متوقع طور پر آخری مرتبہ جرمن چانسلر منتخب ہو گئیں۔ گزشتہ برس ستمبر میں انتخابات کے تقریباً 6 ماہ بعد جرمنی میں حکومت کا قیام ممکن ہو سکا۔

جرمن پارلیمنٹ میں آج چانسلر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں انجیلا مرکل 364 ووٹ حاصل کر کے چوتھی بار جرمن چانسلر منتخب ہوگئیں۔

انجیلا مرکل کی مخالفت میں 315 ووٹ پڑے جبکہ 9 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ جرمنی کی مخلوط حکومت چانسلر میرکل کی سی ڈی یو، ان کی ہم خیال جماعت سی ایس یو اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل ہے۔

بعد ازاں جرمن صدر فرینک والٹر اسٹیمنیئر نے جرمن چانسلر سے عہدے کا حلف لیا۔ 63 سالہ انجیلا مرکل نے پہلی بار نومبر 2005 میں جرمنی کی چانسلر منتخب ہوئی تھیں اور گزشتہ انتخابات میں انہیں 80 فیصد پارلیمنٹری اکثریت حاصل کی تھی جو اس بار کم ہو کر 56 فیصد رہ گئی ہے۔

جرمن چانسلر عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ فرانس کا کرریں گی جہاں وہ 22 اور 23 مارچ کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گی اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ یورپی یونین کے قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے اہم بات چیت کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 318338

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318338/انجیلا-مرکل-آخری-مرتبہ-جرمن-چانسلر-منتخب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com