QR codeQR code

پاکستانی فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

پاکستانی فوج کے سربراہ کا کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ

15 Mar 2018 گھنٹہ 0:28

امن کی صورتحال میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں:آرمی چیف پاکستان


پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی فوج کے سربراہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کے دورے کے موقع پر کیا، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کو کور کمانڈر ملتان کی جانب سےآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور حکمت عملی کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، امن کی صورتحال میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں۔

 


خبر کا کوڈ: 318337

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318337/پاکستانی-فوج-ہر-خطرے-سے-نمٹنے-کی-بھرپور-صلاحیت-رکھتی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com