QR codeQR code

پاکستان:لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں زوردار دھماکا

پاکستان میں دھماکہ28 افرادجاں بحق و زخمی

14 Mar 2018 گھنٹہ 23:55

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں5 پولیس اہلکاروں سمیت9افرادجاں بحق ہو گئے۔


رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع گاہ کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر ہونے والے زور دار دھماکے میں  4افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ان میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 318325

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318325/پاکستان-لاہور-کے-علاقے-رائے-ونڈ-میں-زوردار-دھماکا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com