QR codeQR code

متزلزل اور غیر متوقع شخص ہونا ڈونلڈ ٹرمپ کا وطیرہ بن چکا ہے:جواد ظریف

14 Mar 2018 گھنٹہ 15:26


ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ اس پوزیشن مین ہیں کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر شرائط لاگو کریں.

محمد جواد ظریف نے منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹر میں لکھا کہ انہوں نے پاکستانی صحافی حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متزلزل اور غیر متوقع شخص ہونا ڈونلڈ ٹرمپ کا وطیرہ بن چکا ہے.

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ٹرمپ کسی کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے ناقابل اعتماد شخص ہیں.

ظریف کا کہنا تھا کہ اگر کسی معاہدے پر امریکی دستخط چار یا 8 سال کے لئے ہوں تو کوئی بھی ملک وائٹ ہاؤس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر تیار نہیں ہوگا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے آج ریکس ٹیلرسن کو وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کردیا ان کی جگہ ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پومپیو کو امریکی وزیر خارجہ تعینات کردیا ہے.

واضح رہے کہ ریکس ٹلرسن ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر ترین ممبر تھے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے تعلقات کافی عرصہ سے کشیدہ چلے آرہے تھے.


خبر کا کوڈ: 318233

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318233/متزلزل-اور-غیر-متوقع-شخص-ہونا-ڈونلڈ-ٹرمپ-کا-وطیرہ-بن-چکا-ہے-جواد-ظریف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com