QR codeQR code

ایران اور پاکستان باہمی تعاون کے فروغ پر زور:ایران

گوادر اور چابہار بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف پورٹس نہیں ہیں

14 Mar 2018 گھنٹہ 15:23

ایران نے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے گیس پائپ لائن کو پاکستانی سرحد تک پچھایا ہے:محمد جواد ظریف


ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان باہمی تعاون کے فروغ سے مضبوط اقتصادی شراکت دار کے طور پر ابھر سکتے ہیں.

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی شہر کراچی میں پاک ایران بزنس فورم کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سمینار میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست، کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی، پاکستانی صوبے سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سمیت دونوں ممالک کے سنیئر حکام بھی شریک تھے.

ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے پاک ایران تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائین کی تکمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیار ہے.

انہوں نے بتایا کہ ایران نے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے گیس پائپ لائن کو پاکستانی سرحد تک پچھایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان بھی اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ضروری اقدامات کرے گا.

ظریف نے پاک،ایران بندرگاہوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گوادر اور چابہار بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف پورٹس نہیں ہیں بلکہ دونوں بندرگاہوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو فوری طور پر دو ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ ایرانی حکومت نے پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کی منظوری بھی دے چکی ہے.

اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد عالی شاہ نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں اور اس مقصد سے ایرانی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں کے صوبے سندھ کے توانائی شعبے بالخصوص کوئلے کے ذخائر میں سرمایہ کاری کریں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد عالی شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں سڑکوں اور ہائے ویز میں بھی سرمایہ کاری درکار ہیں.


خبر کا کوڈ: 318229

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318229/ایران-اور-پاکستان-باہمی-تعاون-کے-فروغ-پر-زور

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com