QR codeQR code

امریکا کا قدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا تاریخ کی بڑی غلطی ہے

امریکا کچھ بھی کرلے لیکن حقائق تبدیل نہیں ہونگے:فرانس

14 Mar 2018 گھنٹہ 14:00

فرانس نے امریکا کے قدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو تاریخ کی بڑی غلطی قرار دیا ہے


فرانس نے ایک بار پھر امریکا کے قدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو تاریخ کی بڑی غلطی قرار دیا ہے فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کچھ بھی کرلے لیکن حقائق تبدیل نہیں ہونگے۔

فرانس کے صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کو تاریخ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

میکرون نے پیرس میں یہودیوں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ القدس کے بارے میں یک طرفہ طورپر کوئی بھی فیصلہ یا اعلان مشرق وسطی کے دیرینہ اور حل طلب مسئلے کے حل میں معاون ثابت نہیں ہوسکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس سے مشرق وسطی میں امن کوششوں کی راہ میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اعلان القدس سے خطے کی صورت حال میں بہتری کے بجائے حالات مزید ابتر ہوں گے۔

 


خبر کا کوڈ: 318157

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318157/امریکا-کا-قدس-کو-اسرائیلی-دارالحکومت-قرار-دینا-تاریخ-کی-بڑی-غلطی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com