عراقی وزیراعظم کے سیکیورٹی انچارج کو شہیدکردیا گیا

دہشت گردوں کے حملوں میں شریف اسماعیل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
اسپیشل فورس کے کمانڈر اور وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج شریف اسماعیل کو بغداد واپس آتے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کرکے شہیدکردیا۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۲۳ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۳:۲۶
موضوع نمبر: 318144
 
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج جنرل شریف اسماعیل کو شہیدکردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپیشل فورس کے کمانڈر اور وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج شریف اسماعیل کو بغداد واپس آتے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کرکے شہید کردیا۔

کمانڈر شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے صوبے نینوا گئے تھے جہاں سے واپسی کے دوران دہشت گردوں نے انہیں شہید کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نینوا کے دہشت گردوں کے گرہوہ نے ایک چیک پوسٹ پر  اُس وقت حملہ کردیا جب جنرل شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے وہاں ٹہرے تھے۔

دہشت گردوں کے حملوں میں شریف اسماعیل موقع پر ہی شہید ہوگئے اور ان کے تین محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔
Share/Save/Bookmark