QR codeQR code

سندھ حکومت کا سیہون دھماکے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ

مقدمے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد نادرعلی جاکھرانی گرفتار ہے

14 Mar 2018 گھنٹہ 12:25

گزشتہ برس حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر خودکش بم حملے میں 80 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے


پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ سیہون کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس فوجی عدالت میں چلائے جانے کا امکان ہے، اس لئے مزید کارروائی روکی جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر خودکش بم حملے میں 80 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، مقدمے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد نادرعلی جاکھرانی گرفتار ہے۔


خبر کا کوڈ: 318119

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318119/سندھ-حکومت-کا-سیہون-دھماکے-مقدمہ-فوجی-عدالت-میں-چلانے-فیصلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com