تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ امام کعبہ پر برس پڑے

خادم رضوی نے کہا کہ یہاں ہم باتیں کرنے کیلئے کافی ہیں، آپ کعبہ میں تقریریں کرو
عربوں نے سب سے بڑا بت خانہ دبئی میں بنانے کی کیوں اجازت دی؟ رسول (ص) بت خانے گراتے رہے اور آپ بت خانے بنوا رہے ہو، حرم میں تقریر کرو کہ یہ بت خانہ کیوں بنا؟ 360 بت تو رسول (ص) خود گرائے۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۲۲ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۸:۴۷
موضوع نمبر: 318030
 
تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق خادم حسین رضوی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ امام کعبہ بنا پھرتا ہے اور اتحاد کا درس دے رہا ہے، اسے کیا معلوم اتحاد کیا ہوتا ہے۔؟

خادم حسین رضوی کے امام کعبہ کے حوالے سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ امام کعبہ کہتے ہیں کہ اتحاد امت چاہئے، میں کہتا ہوں کہ اتحاد امت کی باتیں کعبہ میں کرو، وہاں جو جاتا ہے، اُسے کہتے ہیں کہ "ہذا حرام، ہذا شرک" وہاں اتحاد اُمت کی باتیں کرو، جو 4 لاکھ روپے لگا کر مدینہ جاتا ہے، اُسے 4 سے 5 منٹ بھی حضور (ص) کے سامنے نہیں کھڑے ہونے دیتے، یہاں پاکستان میں آکر اتحاد امت یاد آیا ہے۔؟

خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ کعبہ جا کر ایسی تقریریں کرو اور اپنے حکمرانوں کو سمجھاﺅ کہ ٹرمپ کو سونا نہیں دیتے، اگر سونا دینا تھا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دینا تھا، حضور (ص) کے سامنے صحن میں کوئی بیٹھ کر رسول اللہ (ص) کی طرف دیکھ رہا ہو تو آپ کے "ملا" آکر کہتے ہیں کہ دوسری طرف دیکھو، آپ تو حضور (ص) کی طرف دیکھنے بھی نہیں دیتے، کون سے اتحاد امت کی بات کرتے ہو؟

خادم رضوی نے کہا کہ یہاں ہم باتیں کرنے کیلئے کافی ہیں، آپ کعبہ میں تقریریں کرو، آپ تو ہمارے فیض آباد دھرنے کیلئے دعا بھی نہ مانگ سکے اور آج یہاں تقریریں کرنے آگئے ہو، ہماری قوم بھی ایسی کہ ماشاء اللہ، کیا ماشاء اللہ؟ بات تو وہ ہے جو موقع پر کی جائے، وہاں تقریریں کرو کہ ٹرمپ ذلیل ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ نے کہا کہ عربوں نے سب سے بڑا بت خانہ دبئی میں بنانے کی کیوں اجازت دی۔؟ رسول (ص) بت خانے گراتے رہے اور آپ بت خانے بنوا رہے ہو، حرم میں تقریر کرو کہ یہ بت خانہ کیوں بنا؟ 360 بت تو رسول (ص) خود گرائے
Share/Save/Bookmark