تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس

درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے مقررکرنے کا حکم/ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں جب کہ رحمان ملک کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا ہے
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۲۲ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۴:۱۵
موضوع نمبر: 317947
 
سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں توہین عدالت سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق بیان پر2007 میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے مقررکرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں جب کہ رحمان ملک کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا ہے۔
Share/Save/Bookmark