پاکستان کے آرمی چیف سے ایرانی وزیرِخارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی

تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۲۲ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۴:۱۲
موضوع نمبر: 317945
 
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور  پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرِخارجہ نے پاک فوج کی جانب سے ایران بارڈر پر سیکیوٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن مغربی ایشیا کےساتھ وسیع بنیادوں پرتعاون پر منحصر ہے۔
Share/Save/Bookmark