غوطہ شرقی میں مدیرا علاقے کی آزادی

شامی فوج کی پیش قدمی بدستور جاری ہے
شامی فوج نے غوطہ شرقی میں مدیرا کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۲۱ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۸:۳۵
موضوع نمبر: 317737
 
شامی فوج نے غوطہ شرقی میں مدیرا کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے مدیرا کے آس پاس کےعلاقوں کو بھی آزاد کرا لیا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے راستوں کو محفوظ بنانے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

اس علاقے کے مختلف راستوں پر شامی فوج کی پیش قدمی بھی بدستور جاری ہے۔

اس سے قبل شامی فوج نے مسرابا کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دوما کو اپنے محاصرے میں لے لیا تھا۔

غوطہ شرقی کے آدھے سے زیادہ علاقوں پر اب شامی فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق حلب کے مغربی مضافات میں جبہت النصرہ اور التحریر محاذ کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
Share/Save/Bookmark