QR codeQR code

برطانوی وزیر خارجہ کا اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

حملے کے حوالے سے برطانوی دفترخارجہ کو پیشگی اطلاع دی تھی

12 Mar 2018 گھنٹہ 17:54

لندن میں ایرانی سفارتخانے کے حکام نے گزشتہ چند ماہ کے دوران بار بار ایرانی سفارت خانے کے سامنے پولیس سٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا


ایرانی سفارتخانے کے سیکورٹی حکام نے گزشتہ دنوں سفارتخانے پر انتہاپسندوں کی جانب سے ہونے والے حملے کے حوالے سے برطانوی دفترخارجہ کو پیشگی اطلاع دی تھی جس پر برطانیہ کے حکام نے تحفظ کی فراہمی پر یقین دہانی کرائی تھی.

علاءالدین بروجردی نے آج بروز پیر لندن میں واقع ایرانی سفارتخانے کے حالیہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے کے حکام نے گزشتہ چند ماہ کے دوران بار بار ایرانی سفارت خانے کے سامنے پولیس سٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا لیکن برطانوی حکام نے کہا تھا کہ اس کام کو کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہم سفارتی مقامات کی سیکورٹی کو برقرار رکھیں گے اور اس حوالے سے فکر نہ کریں.

انہوں نے بتایا کہ یقینی طور پر برطانوی حکومت اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔ ایرانی رکن مجلس نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں ایرانی سفارتخانے میں حالیہ واقعے پر معافی مانگ لی ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں ایک شیعہ شدت پسند گروہ شیرازی فرقے نے لندن میں ایران کے سفارت خانے پر حملے کے دوران سفارت خانے کے بالکونی تک انہوں نے قبضہ کیا تھا. پولیس کی کاروائی میں بعض شیرازی فرقہ پرست عناصر گرفتار ہوئے.


خبر کا کوڈ: 317730

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317730/برطانوی-وزیر-خارجہ-کا-اپنے-ایرانی-ہم-منصب-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com