QR codeQR code

ایران اور پاکستان خطے میں دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں:ظریف

سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور:جواد ظریف

12 Mar 2018 گھنٹہ 17:41

پاکستان،،ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کی بالادستی کے لئے قریبی تعاون پر آمادہ ہے.


اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات کے دوران سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے درمیان آج بروز پیر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی.

اس نشست میں پاکستانی دفترخارجہ کے اعلی حکام، پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست اور ایرانی وفد کے اراکین بھی شریک تھے.

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان خطے میں دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں لہذا انھیں چاہیئے کہ اپنی مشترکہ سرحدوں میں دہشت گردوں اور اسمگلروں سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط بنائیں جس کا مقصد سرحدوں کر پُرامن بنانا ہے.

اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کی بالادستی کے لئے قریبی تعاون پر آمادہ ہے.

فریقین نے افغانستان میں امن کی بحالی، توانائی شعبے میں تعاون کی توسیع، بینکنگ شعبے میں تعاون کی بحالی، چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور سرحدی مارکیٹوں کو فعال بنانے پر گفتگو کی.

انہوں خطے کی صورتحال سمیت بین الاقوامی مسائل پر بھیئ تبادل خیال کیا. 

اس کے علاوہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ایران کے مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے جانے والے پاکستانی زائرین کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے.

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد دونوں برادر اور اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے.

ظریف کا یہ دورہ گزشتہ ستمبر میں ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے دورہ ایران کے بعد کیا جارہا ہے.


خبر کا کوڈ: 317729

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317729/ایران-اور-پاکستان-خطے-میں-دو-اہم-ہمسایہ-ممالک-ہیں-ظریف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com