QR codeQR code

ایران کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

جواد ظریف گزشتہ روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں

12 Mar 2018 گھنٹہ 17:24

ایران کے وزیر خارجہ اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے دوطرفہ روابط اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو گزشتہ روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے آج وزیر اعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی انہوں نے اس موقع پر پاک ایران تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

فریقین نے اس موقع پر ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبے بشمول اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا.

اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ظریف پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے.

ظریف کا یہ دورہ گزشتہ ستمبر میں ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے دورہ ایران کے جواب میں کیاجارہا ہے.


خبر کا کوڈ: 317727

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317727/ایران-کے-وزیر-خارجہ-کی-وزیراعظم-پاکستان-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com