ایران :خودکش حملے کا منصوبے ناکام

پاسداران کی بری فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا
ایران کی پاسداران انقلاب کی بری فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاکت کرکے خودکش حملے کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۲۱ اسفند ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۶:۵۸
موضوع نمبر: 317724
 
ایران کی پاسداران انقلاب کی بری فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے سراوان میں دو دہشتگردوں کو ہلاکت کرکے گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کے منصوبے کو ناکام بنادیا ہے.

سپاہ پاسداران کی قدس کور ہیڈکوارٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے دہشتگرد عناصر نے گزشتہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے سراوان میں پولیس اسٹیشن کو کار بمب اور خودکش حملے کے ذریعے نشانہ بنانا چاہتے تھے.

اس بیان کے مطابق، پاسداران کی بری فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا. اس آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھری گاڑی کو تباہ کردیا گیا اور دو دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے.

ایک دہشتگرد جو پولیس اسٹیشن تک پہنچنے میں ناکام ہوا تھا، نے خود کو بمب سے اڑادیا۔ اس آپریشن کے دوران دو ایرانی اہلکار بھی زخمی ہوگئے.
Share/Save/Bookmark