QR codeQR code

شامی فوج کا دہشت گرد گروہوں کو الٹی میٹم

شامی فوج نے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا

11 Mar 2018 گھنٹہ 23:52

شامی فوج نے فری سیرین آرمی اور تحریر الشام کے دہشت گردوں کو دو روز کی مہلت دی ہے کہ وہ قومی آشتی منصوبے میں شامل ہوجائیں


شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کو دمشق کے محلے القدم سے نکل جانے کے لیے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

دہشت گردوں کے قریبی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فوج نے فری سیرین آرمی اور تحریر الشام کے دہشت گردوں کو دو روز کی مہلت دی ہے کہ وہ قومی آشتی منصوبے میں شامل ہوجائیں بصورت دیگر علاقے کو ترک کرکے ادلب چلے جائیں۔

بعض ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد گروہوں نے دمشق کے القدم محلے سے ادلب چلے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ القدم شام کے دارالحکومت دمشق کے قدیم علاقے کا ایک محلہ ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 317570

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317570/شامی-فوج-کا-دہشت-گرد-گروہوں-کو-الٹی-میٹم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com